ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ندی میں بہنے والے 70 سالہ بزرگ شخص نے موت کو دی شکست

کاروار: ندی میں بہنے والے 70 سالہ بزرگ شخص نے موت کو دی شکست

Thu, 20 May 2021 13:59:42    S.O. News Service

کاروار ،20؍ مئی (ایس او نیوز) تاوکتے طوفان کے دوران کالی ندی کے بیک واٹرس میں بہہ جانے والے وینکٹ رائے کوٹھارکر نے تین دن تک ندی میں پھنسے رہنے کے باوجود ڈرامائی طور پر موت کو شکست دیتے ہوئے زندگی کی جنگ جیت لی۔

بتایا جاتا ہے کہ 16 مئی کی شام کو اپنی بھینس تلاش کرنے نکلا ہوا وینکٹ رائے طوفان کی زد میں آگیا اور وہ بیک واٹرس میں بہہ گیا۔ شام تک گھر واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی۔ پھر گاوں والے بھی اس تلاش میں شامل ہوگئے۔ جب کالی ندی کے کنارے اس کو تلاش کرتے ہوئے لوگ آگے بڑھے تو تیسرے دن دیکھا کہ ایک جگہ وہ پانی ڈوبا ہوا ہے اور چھوٹے سے درخت کو مضبوطی سے تھام کر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کچھ نوجوانوں نے ندی میں اتر کر اس بزرگ شخص کو بچا لیا۔ ایک بزرگ شخص کا اس طرح زندگی کی جنگ جیت جانا ایک معجزہ سے کم نہیں ہے۔


Share: